تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں جمعرات کے روز ہونے والی شہادت پسندانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاررروائی غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم، جنین میں بچوں کے قتل اور فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر فطری ردعمل ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے جعمرات کی صبح بتایا تھا کہ القدس شہر کے ایک بس اسٹاپ پر فائرنگ کے تبادلے میں تین صیہونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے کم از کم پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاک ہونے والے والوں میں مقامی مذہبی عدالت کا جج بھی شامل ہے۔
اسرائيلی اخبار Yediot Aharonet کا دعوی کیا ہے کہ اس کارروائی میں ملوث تینوں فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ