30 نومبر، 2023، 12:37 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85307658
T T
0 Persons

لیبلز

ایران و پاکستان کے درمیان مال گاڑی کی آمد و رفت پھر شروع

اسلام آباد-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران سے پاکستان جانے والی مال گاڑیوں کی آمد و رفت پھر سے شروع ہو گئي ہے جو دو دنوں قبل، صوبہ بلوچستان میں سخت بارش کی وجہ سے رک گئي تھی۔

اسلام آباد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق   صوبہ بلوچستان کے دالبندین میں ریلوے لائن پر پانی بھر جانے کی وجہ سے ایران و پاکستان کے درمیان مال گاڑی کی آمد  و رفت بند ہو گئی تھی جو  اب پھر سے شروع ہو گئي ہے ۔

واضح رہے کہ ایران و پاکستان کے درمیان تجارت کی بے پناہ گنجائشیں موجود ہيں اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون میں فروغ سے پورے علاقے کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔

پاکستان سے بہت سے لوگ ایران زیارت کے لئے سفر کرنا چاہتے ہيں لیکن روڈ سے سفر کی سختیوں کی وجہ سے ٹرین کا سفر ان کے لئے بے حد سہولت بھرا ہو سکتا ہے ۔ اسی طرح بہت سے ایرانی بھی ٹرین کے ذریعے پاکستان کا سفر کر سکتے ہيں۔

اس سے قبل پاکستانی حکام نے بھی اعلان کیا ہے کہ کویٹہ -تفتان ریلوے لائن کی جلد ہی عالمی معیاروں کے مطابق مرمت کر دی جائے گي اور اسے ایران کے ریلوے سے جوڑ دیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .