ایران اور ترکیہ کے صدور کے مذاکرات

 غزہ پر حملے روکنے  اور محاصرہ  ختم کرانے کےلئے ریاض اجلاس میں محکم عملی فیصلوں پر زور

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکیہ کے صدور نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر باہمی ملاقات میں فلسطین کے حالات پر تفصیل سے گفتگو کی۔

ارنا کے مطابق اسالامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اس ملاقات میں کہا کہ غزہ پر بمباری بند اور محاصرہ ختم ہونا چاہئے اوراو آئی سی  کے ریاض سربراہی  اجلاس میں اس سلسلے میں  ٹھوس اور عملی فیصلوں کی ضرورت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی  نے مسئلہ فلسطین اور غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری اور ہولناک جنگی جرائم کو، ایران اور ترکیہ، دونوں ملکوں، بلکہ پورے عالم اسلام اور انسانی دنیا کے لئے اہم ترین مسئلہ قرار دیا۔

انھوں نے غزہ کے عوام کی حمایت میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کے موقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں صرف موقف کے اعلان سے آگے بڑھ کر، فوری جنگ بندی، غزہ کا محاصرہ ختم کرانے اور مظلوم فلسطینی عوام تک امداد رسانی کے حوالے سے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔       

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .