سماء نیوز ایجنسی کے مطابق تحریک حماس کے فوجی ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ ہماری قوم دشمن کی طرف سے منظم تباہی کے خطرے سے دوچار ہے اور یہ دشمن جنگل کے قانون کی حکمرانی والی دنیا میں سزا سے محفوظ ہے۔
غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ زمینی لڑائی کے بارے میں ابو عبیدہ نے کہا کہ ہمارے مجاہدین نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنگی محاذوں پر 24 صیہونی فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران، ہم نے جنگ میں الیاسین راکٹ لانچ کیے اور ان راکٹوں نے عمارتوں میں تعینات دشمن کی افواج کو نشانہ بنایا۔ القسام بریگیڈ کے سنائپرز دشمن کے ان فوجیوں کو نشانہ بناتے ہیں جو گھروں میں چھپے ہوتے ہیں یا ان لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں جو چھپے ہوئی جگہ سے سر اٹھانے کی جرأت کرتے ہیں۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم ایک غیر مساوی جنگ لڑ رہے ہیں، لیکن یہ جنگ دنیا میں پڑھائی جائے گی اور تاریخ میں امر ہوجائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ دشمن تباہی اور قتل و غارت کے بیج بو کر صرف مایوسی، ناکامی اور شرمندگی حاصل کرتا ہے۔
ہفتہ 15 اکتوبر 2023 کو فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے غاصب القدس حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف غزہ (جنوبی فلسطین) سے "الاقصی طوفان" کے نام سے شروع ہونے والا آپریشن 29ویں روز بھی جاری ہے جب کہ صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والے مغربی ممالک نے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی کسی بھی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ