یہ بات روس میں تعینات ایرانی سفیر کاظم جلانی نے سن پیٹرز برگ کی میکنکوف میڈیکل یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ صدر مسعود پزشکیان کے دورہ ماسکو کے موقع پر ایران اور روس کے درمیان تعاون کے جامع تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے جائيں گے۔
ایرانی سفیر نے شمال جنوب کوریڈور کو دونوں ممالک کے اقتصادی منصوبوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پیر کو روسی وزیراعظم کے دو معاونین نے اس منصوبے پر بات چیت کے لیے تہران کا دورہ بھی کیا ہے۔
کاظم جلالی نے بتایا کہ روسی وزیراعظم کے معاونین نے تہران میں اپنے قیام کے دوران اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات میں شمال جنوب کوریڈور منصوبے کو آگے بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لیا۔
ماسکو میں متعین ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کو روسی گیس کی منتقلی کا منصوبہ بھی دیگر اہم اقتصادی منصوبوں میں سے ایک ہے اور امید ہے کہ یہ منصوبہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ