29 اکتوبر، 2023، 5:40 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85274587
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کی پٹی پر بمباری کی نئی لہر/ کم از کم 100 فلسطینی شہید

تہران (ارنا) صیہونی فوج نے آج سہ پہر غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری اور توپ خانے کے حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 100 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

المیادین نیٹ ورک کے مطابق، صیہونی حکومت کے طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جبالیا کیمپ کے مغرب میں واقع مواصلاتی علاقے میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ رفح شہر کے محلے الجنینہ میں عائد البشیتی گلی میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا اور اس کی شہادت کے ساتھ ہی اس بمباری کے شہداء کی تعداد چھ ہوگئی۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے آرٹلری یونٹ نے غزہ کے الصبرہ محلے میں فلسطینیوں کے گھروں پر گولہ باری کی۔

غزہ کی پٹی کے مرکز دیر البلح شہر کے مشرق میں مسلسل بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں "انڈونیشین" ہسپتال کے ارد گرد کے علاقے کو آج سہ پہر دوبارہ فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب جنوبی غزہ میں امدادی کارروائیوں کے دوران بعض فلسطینی امدادی دستوں کو بھی صہیونی فوج نے نشانہ بنایا اور زخمی کیا۔

یہ ایسے وقت میں میں ہے جب میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بڑی تعداد میں شہداء اور زخمیوں کو غزہ شہر کے شفا اسپتال سمیت اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے الجزیرہ کو بتایا: اس اسپتال میں 100 سے زائد شہداء کو منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے آج (اتوار) صبح اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8000 سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے نصف بچے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 20 ہزار اور لاپتہ افراد کی تعداد 2 ہزار ہے۔

گذشتہ چند دنوں میں صیہونی افواج نے ٹینکوں کی مدد سے غزہ میں داخل ہونے اور اس علاقے کے ایک حصے پر قبضہ کرنے کی3 بار کوشش کی ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .