بقائی: ایران علاقائی یکجہتی کے لیے  ای سی او کی  گنجائشوں  کو استعمال کرنے کے لئے پرعزم

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران رکن ممالک کے درمیان اقتصادی یکجہتی اور اس خطے کے تمام لوگوں کی اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ای سی او (ECO) کی گنجائشوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا عزم رکھتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے  ایکس پر لکھا: آج مشہد اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی وزراء کونسل کے 28ویں اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا: ایران اس تنظیم کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ رکن ممالک کے درمیان اقتصادی یکجہتی کو  بڑھایا جا سکے اور اس خطے کے تمام لوگوں کی اقتصادی صورت حال کو بہتر بنایا جا سکے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .