دسویں ایشین ڈیف گیمز میں منگل کو شطرنج کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران ایران کی چار رکنی قومی ٹیم نے چیمپئن شپ اور سونے کا تمغہ جیت لیا۔
ایران کی قومی شطرنج ٹیم کے ارکان نیر گلی زادہ، زینب گلشنی، آرمین رحمت پور اور پوریا جمالی نے ایرانی ٹیم کو پہلا گولڈ میڈل دلانے میں کامیابی حاصل کی۔
اس سے پہلے شطرنج میں آرمین رحمت پور، باؤلنگ میں علی رضا کرمانی، تائیکوانڈو میں کریم خدابندہ اور پومسے تائیکوانڈو ٹیم نے کانسی کے تمغے جیتے تھے۔
ایشین ڈیف گیمز 30 نومبر سے 8 دسمبر تک ملیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہورہے ہيں
آپ کا تبصرہ