المیادین نیٹ ورک کے مطابق، امریکی افواج کے زیر قبضہ "العمر" آئل فیلڈ مشرقی شام میں دیر الزور کے مشرقی مضافات میں واقع ہے۔
شام نے بھی الحسکہ کے جنوبی مضافات میں العمر اور الشدادی چوک میں امریکی فورسز پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔
یہ آئل فیلڈ جو مشرقی شام میں امریکی فوج کا ہیڈ کوارٹر ہے، پر گزشتہ چند گھنٹوں میں یہ دوسرا حملہ ہے۔
پیر کی شام العمر آئل فیلڈ کو ایک ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کی ذمہ داری اسلامی مزاحمت عراق نے قبول کی تھی۔
اس سے پہلے شام میں التنف اور الرقبان کے امریکی اڈے کو بھی عراق کی اسلامی مزاحمت نے ڈرون حملے سے نشانہ بنایا تھا۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج سہ پہر ایک بیان میں اعلان کیا کہ اسلامی مزاحمت کے جنگجوؤں نے آج صبح التنف اور الرقبان کے دو امریکی اڈوں پر دو ڈرونز سے حملہ کیا، جس نے اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔
قبل ازیں عراق کی الملومہ خبر رساں ایجنسی نے ایک باخبر عراقی سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے عراقی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے عین الاسد اڈے پر میزائل اور ڈرون حملوں کی تفصیلات کا انکشاف کیا تھا جس کے مطابق تین امریکی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ میں المعمدانی ہسپتال پر بمباری کے بعد عراق کی اسلامی مزاحمت نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ عراق میں امریکی اڈوں پر حملے اب سے شروع ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ