فلسطینی ذرائع نے ارنا کو بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ کے علاقوں تل الھوا اور شیخ رضوان بیت لاھیہ علاقے مسجد انصار اور ان کے گرد و نواح کے علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ان حملوں کے نتیجے میں متعدد شہری بالخصوص بے گناہ فلسطینی خواتین اور بچے شہید اور زخمی ہوئے۔ خـبروں میں بتایا گيا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے وسطی غزہ کے علاقے میں ایک دوا خانے پر بھی بمباری کی ہے۔
قبل ازیں غزہ کی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کے ترجمان ایاد البزم نے کہا تھا کہ غاصب اسرائيل نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔ ان کہنا تھا کہ غاصب اور نسل پرست صیہونی حکومت کا مقصد زیادہ سے زیادہ عام شہریوں کو قتل کرنا اور رہائشی اور شہری تنصیبات کو تباہ کرنا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 17 دن کے دوران غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 877 اور زخمیوں کی تعداد 15 ہزار 273 سے تجاوز کرگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ