ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گولر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے شہریوں کے خلاف اسرائیل کے انسانیت سوز جرائم کی روک تھام، نیز انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی اور کھلی حمایت کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائيل کے انسانیت سوز جرائم میں واشنگٹن کی مشارکت کے مترادف قرار دیتے ہوئےکہا کہ یہ اقدامات غزہ کی صورتحال کو مزید پیچدہ کر رہے ہیں ۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی کھلی حمایت اور ہتھیاروں کی فراہمی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے حکومت ترکیہ پر زور دیا کہ وہ غزہ کے عوام کی حمایت اور اسرائيلی جرائم روک تھام کے لیے اپنی پوری توانائياں بروئے کار لائے۔
ترکیہ کے وزیردفاع یاشار گولر نے اس موقع پر کشیدگی میں کمی اور جھڑپیں بند کرانے کے لیے انقرہ کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اس بارے میں جو بھی ممکن ہے وہ انجام دیتا رہے گا۔
آپ کا تبصرہ