16 اکتوبر، 2023، 6:37 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85260668
T T
0 Persons

لیبلز

افغانستان نے ہرات کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایران کی امداد کو سراہا

تہران(ارنا) افغانستان کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایران کی امداد کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو اسلامی اور انسانی اقدار پر مبنی انسان دوستانہ عمل قرار دیا۔

افغانستان کی نگراں حکومت کی وزارت خارجہ نے کابل میں ایرانی سفارتخانے کے نام ایک سرکاری خط میں ہرات کے زلزلہ زدہ علاقوں کی بروقت امداد پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ اسلامی اور انسانی اقدار پر ایران کے یقین کی علامت ہے۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی امداد نہ صرف مشترکہ اسلامی، انسانی اور تہذیبی اقدار پر یقین کا اظہار کرتی ہے۔ بلکہ یہ ایران اور افغانستان کے تعلقات کے فروغ اور توسیع کی علامت ہے۔

افغانستان کی وزارت خارجہ نے اللہ تعالیٰ سے ایران کی عزت دار قوم اور حکومت کی خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔

ایران اب تک کئی مراحل میں 200 ارب ریال مالیت کی 450 ٹن امداد افغانستان کے زلزلہ سے متاثرہ افراد کے لیے بھیج چکا ہے، جسمیں تازہ ترین شپمنٹ 100 ارب ریال سے زیادہ مالیت کے 345 ٹن کا امدادی سامان ہے۔

افغان ذرائع کی جانب سے اعلان کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ہفتے کے روز صوبہ ہرات میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 4500 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یہ 1998 کے بعد سے افغانستان میں آنے والا سب سے تباہ کن زلزلہ ہے

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .