صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بات ہی ختم ہو گئی ہے، وزير  خارجہ

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ  ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بات ہی ختم ہو گئی ہے ۔

         وزير خارجہ نے لبنان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران  اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ کیا طوفان الاقصی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحالی کے عمل کو روک سکتا ہے کہا : علاقے کے موجودہ حالات میں میڈیا میں سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی جو باتیں کہی جا رہی تھیں وہ اب پوری طرح سے ختم ہو چکی ہیں۔

        وزیر خارجہ نے کہا: ایک یورپی عہدیدار نے مجھ سے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن نے یہ ثابت کر دیا کہ فلسطین کا کاز زندہ ہے اور کوئي بھی مشرق وسطی میں فلسطینی مسئلے کو ختم نہيں کر سکتا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .