4 اکتوبر، 2023، 1:17 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85247544
T T
0 Persons

لیبلز

تہران و ریاض، الاتحاد و سپاہان ٹیموں کے دوبارہ میچ پر متفق، وزیر خارجہ

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایشین فٹبال چیمپیئن شپ کے دوران سعودی عرب کی الاتحاد اور ایران کی سپاہان ٹیم کے میچ کے دوران ہونے والے مسائل کے بارے میں کہا: تہران و ریاض کے تعلقات اپنی راہ پر آگے بڑھ رہے ہيں اور ہمیں کھیل کو سیاسی حربے میں نہيں بدلنے دینا چاہیے ۔

          وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے ایک گفتگو میں کہا:  اسی دوران ہم سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ رابطے میں تھے اور تہران و ریاض کے تعلقات اپنی راہ پر آگے بڑھ رہے ہيں اور ہمیں کھیل کو سیاسی حربے میں نہيں بدلنے دینا چاہیے ۔

          انہوں نے کہا: ایشین فٹبال فیڈریشن ، اے ایف سی سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اس سلسلے میں تکنیکی لحاظ سے اپنی رائے بتائے۔

          انہوں نے کہا: ایران و سعودی عرب کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ متفقہ وقت میں یہ میچ دوبارہ منعقد کیا جائے۔

          ایران کے وزیر خارجہ نے کہا: پیر کی رات کو سعودی عرب کی الاتحاد اور ایران کی سپاہان ٹیموں کے درمیان جو کچھ ہوا اس سلسلے میں عوام کے سامنے وضاحت پیش کئے جانے اور حقائق بیان کئے جانے کی ضرورت ہے،  میں عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں اسی دوران سعودی وزیر خارجہ اور ہم ٹیلی فونی رابطے میں تھے اور ایشین فٹبال فیڈریشن ، اے ایف سی سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اس سلسلے میں تکنیکی لحاظ سے اپنی رائے بتائے تاہم ایران و سعودی عرب کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ متفقہ وقت میں یہ میچ دوبارہ منعقد کیا جائے۔

           وزير خارجہ نے اس بارے میں کہ امریکہ نے کہا ہے کہ اسے ایٹمی معاہدے میں واپسی میں کوئی دلچسپی نہيں ہے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کا رویہ منافقانہ ہے ہم سفارت کاری اور مذاکرات کی راہ پر ہیں اور جیسے ہی اتفاق رائے کے قریب پہنچيں گے اس کی اطلاع دے دی جائے کی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح بتایا کہ  موجودہ حالات میں ہم دسیوں ملکوں کے ساتھ سیاحتی ویزا ختم کئے جانے کے سلسلے میں گفتگو کر رہے ہيں اور وزیر ثقافتی ورثہ نے بھی ایک نئي فہرست کا اعلان کیا ہے جس کے بارے میں ہمارے احباب متعلق ملکوں سے گفتگو میں مصروف ہيں تاکہ ساحتی ویزا دو طرفہ طور پر ختم کیا جائے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .