28 ستمبر، 2023، 1:15 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85241799
T T
0 Persons

لیبلز

پہلی جنوری 2024 سے مبینہ جمہوریہ قرہ باغ کا خاتمہ

تہران- ارنا- رپوٹوں کے مطابق پہلی جنوری سن 2024 سے کوہستانی نام نہاد جمہوریہ قرہ باغ تحلیل کر دی جائے گی۔

        رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پہلی جنوری سن 2024 سے نام نہاد جمہوریہ قرہ باغ کا وجود نہيں رہے گا کیونکہ اس  علاقے کے نام نہاد صدر سامول شہر امانیان نے تمام سرکاری اداروں کو تحلیل کئے جانے کا فرمان جاری کر دیا ہے۔

 انہوں نے اپنے فرمان میں سخت سیاسی و فوجی حالات کا ذکر کیا ہے۔

        الجزیزہ ٹی وی چینل نے بھی نام نہاد جمہوریہ قرہ باغ کے حوالے سے لکھا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ قرہ باغ کے اندر اور باہر رہنے والے تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ جمہوریہ آذر بائيجان کے ساتھ الحق کے شرائط و حالات سے مطلع ہوں جائيں۔

         کوہستانی جمہوریہ قرہ باغ کی تحلیل کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے: یہ فیصلہ، قرہ باغ کے عوام کی جسمانی سلامتی اور ان کے اہم و ضروری ذخائر کے تحفظ کے لئے اور جمہوریہ آذربائيجان کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد کیا گيا ہے جو روس کی امن فوج کی ثالثی کے بعد ہوا ہے اور جس میں یہ طے پایا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے قرہ باغ کے فوجیوں سمیت تمام شہریوں کو اپنی مرضی سے آمد و رفت کی پوری آزادی ہوگی اور اس معاہدے کی رو سے پہلی جنوری سن 2024 سے تمام سرکاری ادارے ختم ہو جائيں گے اور جمہوریہ

قرہ باغ کا کوئي وجود نہيں رہے گا۔

         یاد رہے سن 1917 میں روسی سلطنتی نظام کے خاتمے کے بعد قرہ باغ پر آرمینیا اور جمہوریہ آذربائيجان میں تنازعہ پیدا ہو گیا اور  1990 کے عشرے میں ایک جنگ کے بعد یہ علاقہ جمہوریہ آذربائيجان سے الگ ہو گیا۔

         سن 2020 میں جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا میں دوسری جنگ ہوئي جس کے دوران آذربائيجان نے قرہ باغ کا ایک حصہ واپس لے لیا اور پچھلے ہفتے قرہ باغ کے باقی بچے علاقوں پر جمہوریہ آذربائيجان کے حملوں کے بعد اس علاقے میں موجود آرمینیا کے لوگوں نے، اس علاقے کو ہتھیاروں سے خالی رکھنے کی شرط تسلیم کر لی ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .