ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی سلامتی کے سابق مشیر علی شمخانی نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی تازہ ہرزہ سرائی کا جواب عبرانی زبان میں ٹوئیٹ سے دیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ" ہم ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نابود کردیں گے اور ایران کی ایٹمی توانائی کی مکمل نابودی سے کم کوئی بھی چیز ہمارے لئے قابل قبول نہيں ہوگی۔"
یقینا ایران کے خلاف ہر اسرائيلی اقدام کے نتائج، صیونیوں کے لئے ناقابل تصور ہوں گے لیکن سوال یہ ہے کہ یہ دھمکیاں، اسرائیل کے اپنے فیصلے کا نتیجہ ہیں یا ایران کے ساتھ مذآکرات کی حالت میں، ٹرمپ کی ہم آہنگی سے دی گئی ہیں؟
ارنا کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی تازہ ہرزہ سرائی اور ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی اس کی دھمکیوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
آپ کا تبصرہ