28 اپریل، 2025، 8:08 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85817104
T T
0 Persons

لیبلز

وزیر دفاع : صیہونی حکومت دنیا میں ریاستی دہشت گردی کی علامت بن چکی ہے

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کے سائے میں، فلسطینیوں اور لبنانیوں کا قتل عام جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج صیہونی حکومت دنیا میں ریاستی دہشت گردی کی علامت بن چکی ہے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئڑ نصیرزادہ نے، تہران میں زمبابوے کی وزیر دفاع اوپا موچنگوری کشیری سے ملاقات  اور گفتگوکی ۔

 انھوں نے اس ملاقات میں اس بات کا  ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کی خارجہ پالیسی میں افریقا کو ممتاز حیثیت حاصل ہے، کہا کہ افریقا کی یہ ممتاز حیثیت، ایک طرف  انقلابی اور خود مختار ملکوں کی حمایت پر مبنی ایران کی پالیسی پراور دوسری طرف، تسلط پسند نظام سے آزادی کے لئے افریقی ملکوں کی کوششوں پر استوار ہے۔

   اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ سامراج، نسل پرستی اور اپار تھائیڈ کے مقابلے میں زمبابوے کی جدوجہد، صرف براعظم افریقا میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں زباں زد خاص و عام ہے اور یہ وہی خصوصیت ہے جس نے زمبابوے کو افریقی براعظم میں اسلامی جمہوریہ ایرن کے بہترین اور دیرینہ دوستوں میں قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین برسوں کے دوران ہم نےمغربی ایشیا کے بعض ملکوں میں جدید استعمار سے وابستگی کی زنجیروں سے رہائی کے لئے انقلابی تحریک اور جدوجہاد کا مشاہدہ کیا ہے۔  

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان ملکوں کی خود مختاری کا حامی ہے اور اپنے تشخص اور ثقافت  کے تحفظ میں ان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

 بریگیڈیئر نصیر زادہ نے دنیا کے بہت سے علاقوں میں تسلط پسند نظام کی منظم دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  یہ دہشت گردی اورجنوبی افریقا کے مختلف علاقوں میں اس کا سرایت کرجانا، اہم ترین خطرات اور علاقے کی حکومتوں کے لئے تشویش کے اہم ترین عوامل میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے لئے ہرچیز سے زیادہ، تجربے، ٹریننگ اور وسائل کی ضرورت ہوتی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس دہشت گردی سے مقابلے کے کافی تجربات ہیں جن کے پیش نظر وہ اس لعنت کے خلاف مہم میں زمبابوے کی بہت مدد کرسکتا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایرا ن کے وزیر دفاع نے امریکا اور یورپی ملکوں کی حمایت سے   فلسطین اور لبنان میں پچاس ہزار سے زائد بے گناہ عوام، بالخصوص بچوں کے  وحشیانہ قتل عام اور اس پر بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کی خاموشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج غاصب صیہونی حکومت دنیا میں ریاستی دہشت گردی کی علامت بن چکی ہے۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .