شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بندرگاہ شہید رجائی کے حادثے پر تعزیت پیش کی ہے

 تہران – ارنا – شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے ایران کے وزیر خارجہ کو شہید رجائی بندرگاہ کے سانحے پر تعزیت پیش کی ہے۔

ارنا کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمکبایف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے نام پیغام میں شہید رجائی بندگاہ کے حادثے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ، اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، ایرانی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے۔

 انھوں نے اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کے لئے جلد  شفایابی کی آرزو کی ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ میں  سنیچر 26 اپریل کو مہیب دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی ۔ اس سانحے میں 46 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔ ابھی اس سانحے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .