ڈی ڈالرائزیشن اور بریکس میں شمولیت ، اسلام آباد میں مشاورت کا آغاز

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے وزیر خارجہ نے مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل نو اور بین الاقوامی تجارت میں ڈالر پر انحصار کم کرنے کے حوالے سے کہا کہ اسلام آباد نے بریکس میں شمولیت کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان بریکس میں شمولیت کے امکان پر غور کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی کے باعث کسی بلاک پر یقین نہیں رکھتے اورسب کے ساتھ دوستانہ تعلقات  رکھنا چاھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بریکس میں شامل ہونے کے حوالے سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ دنیا کے سیاسی حالات بدل رہے ہیں لیکن پاکستان کا مؤقف واضح ہے: ہم کسی بلاک کی سیاست کا حصہ نہیں، امریکا اور چین سمیت سب کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بریکس جیسے اہم بین الاقوامی فورم میں پاکستان کی رکنیت اس کے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو آسان بنانے میں مدد دے گی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .