تہران اور اسلام آباد کا آزاد تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا عزم

اسلام آباد (ارنا) اسٹریٹجک تجارتی تعاون کے فروغ اور تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے تہران اور اسلام آباد کے عملی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے، پاکستانی اخبار نے لکھا ہے کہ ایران اور پاکستان نے فری ٹریڈ معاہدہ (FTA) کی شکل میں مذاکرات کی بحالی کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، پاکستان کے اخبار "بزنس ریکارڈر" نے اپنی رپورٹ میں ایرانی وفد کی پاکستانی حکام کے ساتھ حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تہران نے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کے لیے ضروری تیاری کر لی ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے نئے اسٹریٹجک بزنس راؤنڈ کے لیے مذاکرات کی باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے۔

مذکورہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (FTA) پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کردیا ہے۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تجارتی تعاون کے 5 سالہ منصوبے پر مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

رواں سال ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں دونوں ہمسایہ ممالک  نے تجارتی تعاون کے 5 سالہ پلان سمیت  اقتصادی تعاون کی 3 دستاویزوں اور یادداشتوں پر بھی دستخط کیے تھے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .