جنرل حسین سلامی نے جمعہ کے روز مہران سرحد کے معائنے کے موقع پر کہا: تمام سیکوریٹی ایجنسیوں کی کوششوں سے سرحدیں پوری طرح سے محفوظ ہیں اور سرحدوں پر کسی بھی طرح کی سیکوریٹی مشکل نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ سرحدوں سے زائروں کی آمد و رفت کا سلسلہ بڑی اچھی طرح سے جاری ہے اور حکومت نے زائروں کی آمد و رفت کے لئے سرحدوں پر بہت اچھے انتظامات کئے ہیں اور حالات گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی بہتر ہوئے ہيں۔
جنرل سلامی نے کہا: پاسداران انقلاب اسلامی اربعین کے زائروں کی آمد و رفت میں سہولت اور ان کے خدمت کے لئے اپنی پوری توانائي صرف کر رہی ہے اور پاسداران انقلاب فوج آخری زائر کی واپسی تک تعینات رہے گی۔
پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلامی آج صبح صوبہ ایلام پہنچے ہیں۔
آپ کا تبصرہ