مورینہو کی ٹیم میں کھلینا چاہتا تھا: ایرانی فٹبالر سردار آزمون

تہران (ارنا) ایران کی نیشنل فٹبال ٹیم کے اسٹرائیکر سردار آزمون نے اطالوی فٹبال کلب A.S. Roma میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک طویل عرصے سے خوزہ مورینہو کا شاگرد بننا چاہتا تھا اور خوش قسمتی سے ایسا ہو گیا۔

جمعرات کی سہ پہر ارنا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سردار آزمون نے بتایا کہ Roma A.S کلب کے ساتھ معاہدہ ایک سیزن کے لیے ہے

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ خوزہ مورینہو کا شاگرد بننا چاہتا تھا، لیکن ہر بار کسی نہ کسی وجہ سے ایسا نہیں ہوپاتا تھا۔

ایران کے فٹ بال ٹیم کے اسٹرائیکر آٹالین لیگ میں بہت خوش اور پرجوش ہیں۔ انہیں امید ہے کہ وہ A.S. Roma کلب کے لیے ایک موثر کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .