ارنا کے نامہ نگار کے مطابق آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کی شام جوہنس برگ کے لئے روانگی سے قبل تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے پر اپنے دورہ جنوبی افریقا کے اہداف پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے کہا کہ وہ جنوبی افریقا کے صدر کی جو برکس گروپ کے بھی صدر ہیں، سرکاری دعوت پر گروپ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جارہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کے سبھی آزاد اور خود مختار ملکوں کے ساتھ روابط کا فروغ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں شامل ہے۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ برکس نے خودسرانہ سیاست کے مقابلے اور مشترکہ اقتصادی تعاون کے ہدف پر خودمختار ملکوں کو جمع کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
صدر ایران نے اپنے اس دورے کے اہداف کے بارے میں کہا کہ پہلا ہدف برکس سربراہی اجلاس میں شرکت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کا اعلان ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ان کے اس دورے کا دوسرا ہدف برکس کے رکن ممالک اور اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات اور باہمی روابط کے فروغ کا جائزہ لینا ہے۔
صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا کے سبھی آزاد اورخودمختار ملکوں کے ساتھ روابط کا فروغ ایران کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، کہا کہ برکس گروپ میں توسیع کی گنجائش موجودہے۔
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ