صدر مملکت کے پیغام میں کہا گیا ہے :
ورلڈ یوتھ فری اسٹائل ریسلنگ 2023 میں ایرانی ٹیم کی قابل فخر چیمپیئن شپ تمام ایرانیوں خاص طور پر کھیل کود سے تعلق رکھنے والوں کے لئے مسرت و فخر کا باعث ہے۔ بلا شبہ یہ درخشاں کامیابی کا سلسلہ جو ہمارے ملک کے ریسلروں کی صلاحیتوں اور عزم کا ثبوت ہے، ایرانی سپوتوں کی کوششوں اور عزم سے اسی فخریہ انداز میں جاری رہے گا۔
میں اس قیمتی کامیابی کی ایران کی عظیم قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور کشتی کی قومی ٹیم کے تمام ریسلروں ، ذمہ داروں اور ٹرینروں کی کاوشوں کی قدر کرتا ہوں اور اس شعبے کی تمام قسموں میں ان کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔
آپ کا تبصرہ