ارنا کے پولیٹیکل رپورٹر کے مطابق، رحیم حیات قریشی نے پیر کے روز پاکستان کی آزادی کی 76ویں سالگرہ کی تقریب میں اس دن کی تاریخی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس مسلم اور آزاد ملک کے بانی کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ "پاکستان نے آزادی کے بعد سے اب تک بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی لگن اور محنت کی بدولت یہ ہمیشہ ان رکاوٹوں کو دور کرنے اور ایک جدید اور ترقی پذیر ملک کے طور پہ قدم بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔"
رحیم حیات قریشی نے تاکید کی کہ پاکستان اور ایران دو برادر اور دوست ممالک ہیں جن کے تعلقات تاریخی رشتوں اور گہری ثقافتی اور مذہبی جڑوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے رہنماؤں کے عزم کی وجہ سے وسعت اختیار کر رہے ہیں۔
جموں و کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے پاکستان کے سفیر نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کرنے میں تعاون کرے۔
پاکستان کی آزادی کی 76 ویں سالگرہ کی سرکاری تقریب پیر کے روز ایران میں مقیم پاکستانیوں اور تہران میں سفارت خانے کے عملے کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا۔ ایران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور عوامی تحریک کے قائدین جنہوں نے پاکستان بنانے میں مدد کی، کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم لہرایا۔
اس کے بعد پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
آپ کا تبصرہ