تہران (ارنا) ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں اسلام آباد اور تہران کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرا تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتہ ہے جس کی جڑیں مظبوط ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان میں توسیع ہو رہی ہے۔