ایران کی برکس میں شمولیت کا وقت آرہا ہے، JCPOA کا مستقبل امریکہ اور یورپ پر منحصر ہے

تہران (ارنا) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ JCPOA کے مستقبل کا انحصار امریکہ اور یورپ کے فیصلے پر ہے، کہا کہ ایران کا برکس گروپ میں شمولیت کا وقت قریب ہے۔

سرگئی ریابکوف نے تہران میں "ایران اور برکس" کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ برکس گروپ میں ایران کی رکنیت کے لیے کوئی مخصوص ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتے مگر اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔

JCPOA  کے مستقبل کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا JCPOA کا مستقبل امریکہ اور یورپی یونین پر منحصر ہے۔ انہوں نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مغرب اس صورتحال کا غلط استعمال کر رہا ہے  اور ایران پر پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش ایک غیر منصفانہ عمل ہے۔

سرگئی ریابکوف نے بتایا کہ انہوں نےاپنے ایرانی ہم منصب علی باقری کے ساتھ بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی سے متعلق کچھ مسائل کے علاوہ برکس سے متعلق مسائل پر بھی بات کی اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایران برکس کا مکمل رکن بننے کے لیے مضبوط امیدواروں میں سے ایک ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .