ایرانی وزير خارجہ کی موجودگي میں، کراچی میں امام خمینی روڈ کی رونمائي

کراچی- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کراچی دورے میں امام خمینی روڈ کے نام کی رونمائي کی ۔

           پہلے اس روڈ کا نام اولڈ کلفٹن روڈ تھا جس کا نام اب امام خمینی روڈ رکھ دیا گيا ہے۔

          وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے پاکستان دورے کے آخری دن کراچی پہنچ کر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری بھی دی۔

          اس روڈ کا نام کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کی پیش کش پر امام خمینی روڈ رکھا گیا ہے اور یہ روڈ ، شاہراہ ایران سے جاکر مل جاتا ہے۔

کراچی کی شاہراہ ایران پر، جرمنی، چک ریپبلک، متحدہ عرب امارات، افغانستان اور کچھ دیگر ملکوں کے قونصل خانے واقع ہیں۔

          اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ ایک اعلی سطحی اقتصادی وفد کے ہمراہ بدھ کے روز سے پاکستان کے دورے پر ہيں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .