ڈی-8 میں جمہوریہ آذربائیجان کو شامل کرنے کے لیے صدر پزشکیان کے شکرگزار ہیں: الہام علی اف

تہران/ ارنا- جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے باضابطہ خط بھیج کر مسعود پزشکیان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

الہام علی اف نے اپنے خط میں ڈی- 8 اقتصادی تنظیم میں باکو کی شمولیت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص، صدر مسعود پزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ ڈی-8 اقتصادی تنظیم کے گیارہویں اجلاس میں پہلی بار اس کے ارکان میں اضافے کے لیے فیصلہ اور باکو کو اس میں شامل کیا گیا جو کہ جمہوریہ آذربائیجان پر بین الاقوامی اعتماد کی علامت ہے۔

الہام علی اف نے ڈی-8 تنظیم میں رکنیت کو باعث فخر قرار دیا۔

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے اپنے ملک کی رکنیت کو باکو اور تہران کے تعلقات اور دوستانہ روابط میں فروغ کا بہترین موقع قرار دیا اور اسے باہمی احترام اور دونوں ملکوں کے عوام کے لیے مفید قرار دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .