اسلام آباد ( ارنا) پاکستان کے وزیراعظم کے ساتھ اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور اسکے نتیجے میں طے پانے والے معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
امیر عبداللہیان اور شہباز شریف نے تہران اسلام آباد دو طرفہ تعاون کی اہمیت، علاقائی امن و استحکام کے لیے باہمی کوششوں سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے قریبی تعاون پر زور دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کا پاکستان کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہے۔ اس 3 روزہ دورے میں ایران کے وزیر خارجہ کی پاکستان کے سینٹ اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور محمد صادق سنجرانی کے علاوہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ