ایران کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کی شام مقامی وقت کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے انکی رہائش گاہ پہ ملاقات کی۔ فریقین نے ایران پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع بالخصوص سرحدی تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد ( ارنا) پاکستان کے وزیراعظم کے ساتھ اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور اسکے نتیجے میں طے پانے والے معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

امیر عبداللہیان اور شہباز شریف نے تہران اسلام آباد دو طرفہ تعاون کی اہمیت، علاقائی امن و استحکام کے لیے باہمی کوششوں سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے قریبی تعاون پر زور دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کا پاکستان کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہے۔ اس 3 روزہ دورے میں ایران کے وزیر خارجہ کی پاکستان کے سینٹ اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور محمد صادق سنجرانی کے علاوہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .