صیہونی حکومت کا بحران، نیتن یاہو کے بحران سے زیادہ گہرا، ترجمان وزارت خارجہ

تہران- ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے کہا: یہ بہت واضح ہے کہ صیہونی حکومت کے اندر جو بحران ہے وہ اس حکومت کے وزیر اعظم کے لئے پیدا ہونے والے بحران سے کہیں زیادہ گہرا ہے۔

        ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے: خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے غاصب صیہونی حکومت کے وزير اعظم کے دل میں بیٹری لگا دی ہے۔  

انہوں نے کہا: لیکن یہ تو واضح ہے کہ صیہونی حکومت کی بحرانی صورت حال، صیہونی وزیر اعظم کے دل کی بحرانی صورت حال سے زیادہ شدید ہے۔

 یاد رہے صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی وزیر اعظم کا آپریشن ہونے والا ہے۔

 اس سے قبل نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ ہارٹ پیس میکر لگانے کے لئے نیتن یاہو کا آپریشن کیا جائے گا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .