سویڈن کی حکومت، قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرے، صدر ایران

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے: سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت میں ایک بیان جاری کرنا کسی بھی صورت میں کافی نہيں ہے اور سویڈن کو اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

ہفتے کے روز ایک نشست میں صدر مملکت آیت اللہ  سید ابراہیم رئیسی نے مسلمانوں اور ادیان الہی کے تمام پیروکاروں کے لئے قابل احترام آسمانی کتاب کی بے حرمتی کے جرم پر سویڈن حکومت کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیا ہے، یہ در اصل  ایک سازش اور خطرناک واقعہ ہے اور اس مجرمانہ فعل کی سویڈن کی حکومت کی جانب سے حمایت، عالم اسلام کے خلاف جنگی صف آرائی کے مترادف ہے۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بتایا کہ ایران و سویڈن کے سفراء کا دورانیہ ختم ہو گيا ہے اور انہوں نے نئے سفراء کے تبادلہ پر روک لگا دی ہے۔ انہوں نے کہا: سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت میں ایک بیان جاری کرنا کسی بھی صورت میں کافی نہيں ہے اور سویدں کو اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .