ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان، صیہونیوں کی گولی سے شہید

تہران- ارنا- فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک 19 سالہ فلسطینی  نوجوان کی صیہونیوں کی گولی سے شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

        فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب کے مطابق، اس فلسطینی نوجوان کا نام" بدر سامی ربحی مصری" تھا جو سینے پر گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوا اور العربی اسپتال میں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن انہيں کامیابی نہیں ملی اور یہ نوجوان شہید ہو گیا۔

        اس سے قبل ہلال احمد سوسائٹی نے بتایا تھا کہ نابلس میں 2 فلسطینی، صیہونیوں کی گـولیوں سے زخمی ہو گئے ہیں۔

        اس سے پہلے نابلس کے القدس بریگیڈ نے بھی بتایا تھا کہ نابلس پر فوجیوں کے حملے کے بعد، استقامت کے مجاہد، غاصب صیہونیوں سے مقابلہ کر رہے ہيں۔

        القدس بریگیڈ کے مطابق ان کے جیالوں اور غاصب فوجیوں کے درمیان مسلحانہ جھڑپ ہوئی اور انہوں نے صیہونی فوجیوں پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا جس میں کئي فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .