علاقے میں پائیداری و ترقی، سب کی ذمہ داری، تینوں جزیرے ہمیشہ سے ایران کے رہے ہيں

تہران- ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ خلیج فارس کے تینوں جزیرے، ہیمشہ  ایران کے رہے ہيں اور اس سلسلے میں بیان بازی، ایران اور اس پڑوسیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے منافی ہے۔

        ترجمان وزارت خارجہ، ناصر کنعانی نے تین ایرانی جزیروں کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل اور روس کے مشترکہ بیان  کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے : یہ جزیرے، ہمیشہ سے ایران کے ہيں اور اس طرح کے بیانات، ایران اور پڑوسی ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے منافی ہيں۔

         انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اچھے پڑوس اور باہمی احترام کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے، علاقے میں پائيداری اور ترقی کو تمام علاقائي ملکوں کی اجتماعی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

        یاد رہے؛ پیر کے روز، ماسکو میں روس اور خیلج فارس تعاون کونسل کے ملکوں نیز عمان کے وزير خارجہ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کی شرکت سے اسٹریٹجک نشست کا انعقاد ہوا جس کے بعد خیلج فارس تعاون کونسل اور روس نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

 اس بیان کے ایک حصے میں ایران کے سلسلے میں بار بار دوہرائے جانے والے بے بنیاد دعوے کا ایک بار پھر اعادہ کیا گيا۔

        ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .