11 جولائی، 2023، 10:27 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85166259
T T
0 Persons

لیبلز

ہم پڑوسی ملکوں کے ساتھ مشترکہ مفادات اور اچھے پڑوس کے اصولوں پر کاربند، ترجمان وزارت خارجہ

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے:  مشترکہ مفادات اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں پر توجہ دیتے ہوئے ، بحری حدود کا تعین اور انرجی کے مشترکہ ذرائع سے استفادے کو ایران نے ہمیشہ اہمیت دی ہے اور یہ اصول ، کویت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کے سلسلے میں اہمیت کا حاصل ہے ۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے آرش آئل اینڈ گیس فیلڈ کے سلسلے میں کچھ رپورٹوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا : یہ موضوع اور اسی طرح بحری حدود کا تعین ، ایران و کویت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شامل رہا ہے اور اس سلسلے میں حالیہ گفتگو 13 مارچ 2023  میں تہران میں ہوئي تھی جس میں  ایران و کویت کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

 انہوں نے کہا : ایران نے  مشترکہ مفادات اور اچھی ہمسائگی کے اصولوں پر توجہ دیتے ہوئے، بحری حدود کے تعین اور انرجی کے مشترکہ ذرائع سے استفادے کو  کویت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کے سلسلے میں ہمیشہ اہم سمجھا ہے۔

ناصر کنعانی نے آخر میں زور دے کر کہا : ایران کی موجودہ حکومت کی پالیسی ، بات چیت ، تعاون اور شراکت پر مبنی ہے اور تمام مسائل کو اسی تناظر میں حل کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .