23 جون، 2023، 11:33 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85148891
T T
0 Persons

لیبلز

عالمی گریکو رومن کشتی کے مقابلوں میں ایران کی دوسری پوزیشن

تہران، ارنا - گریکو رومن کشتی ٹیم نے ترکی میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی، 4 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلیے۔

عالمی گریکو رومن کشتی کے مقابلوں کا 21 اور 22 جون کو ترکی شہر استنبول میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی ٹیم کے کھیلاڑیوں ایک طلائی، 4 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ان مقابلوں میں سعید اسماعیلی نے  67 کلوگرام کے زمرے میں طلائی تمغہ اور محمدمهدی جواہری، میثم دلخانی، سجاد ایمن طلب، جمال اسماعیل نے ترتیب میں 55،60، 72 اور 82 کلوگرام کے زمروں میں 4 چاندی کے تمغے اور امیرمحمد یارمحمدزہی، امین کاویانی نژاد، پژمان پشتام اور مرتضی الغوثی نے بھی 63، 77، 87 اور 130 کلوگرام کے زمروں 4 کانسی کے تمعے اپنے نام کر لیے۔

ان مقابلوں میں ترکی نے 220 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن ایران نے 169 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اور ہنگری نے 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .