ایشیا کے فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا 4 جولائی کو بحرین کے شہر منامہ میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی جونیئر ٹیم 2 طلائی، 4 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے کے ساتھ رنر اپ بن گئی۔
ان مقابلوں میں رضا افشار، رامتین خدابخش نے ترتیب میں 68 اور 85 کلوگرام کے زمروں میں 2 طلائی تمغے حاصل کیے اور آرین مہر علیزادہ، حسین آرین اور ماہان کاووسی اور امیر محمد رحیمی نے بھی ترتیب میں 44، 48، 62 اور 75 کلوگرام کے زمروں میں چار چاندی کے تمغے اپنے نام کرلیے۔
امیر عباس علیزاد اور امیر حسین محمدی نے بھی 2 کانسی کے تمغے جیت لیے۔
ٹیم کی درجہ بندی میں بھارتی ٹیم 184 پوائنٹس اور 4 طلائی تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن، ایرانی ٹیم 184 پوائنٹس اور 2 طلائی تمغے کے ساتھ دوسری پوزیشن اور قازق ٹیم بھی 147 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگئیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ