ایرانی گریکو رومن کشتی کی ٹیم قازقستان میں ایشیائی مقابلوں میں چار طلائی، 2 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی۔
ایشیائی گریکو رومن کشتی کے 31 ویں مرحلہ 13 اور 14 اپریل کو قازقستان کے شہر الماتی منعقد ہوا جن مقابلوں میں پژمان پشتام، ناصر علیزادہ، مہدی بالی اور علی اکبر یوسفی نے 77، 87، 97 اور 130 کلوگرام کے زمروں میں 4 طلائی تمغے، مہدی محسن نژاد اور میثم دلخانی نے 2 چاندی کے تمغے اور ' پویا دادمرز، حسین اسدی و امین کاویانی نژاد' نے 3 کانسی کے تمغے حاصل کر لیے۔
ان مقابلوں مین ایرانی ٹیم نے 194 پوائنس کے ساتھ پہلی پوزیشن اور قازقستان اور کرغزستان کی ٹیموں نے بالترتیب 156 اور 153 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURD
آپ کا تبصرہ