ایران نے قازقستان کے عالمی گریکو رومن کشتی مقابلوں میں 7 رنگا رنگ تمغے جیت لیے

تہران، ارنا – ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم نے قازقستان میں منعقدہ عالمی کپ کے مقابلوں کے پہلے دن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 مختلف تمغے جیت لیے۔

ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم نے قازقستان میں منعقدہ عالمی کپ کے مقابلوں کے پہلے دن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 مختلف تمغے جیت لیے۔

عالمی گریکو رومن کشتی کپ کے مقابلے قازقستان کے شہر الماتی میں 2 سے 5 جون تک منعقد ہوگا جو ایرانی ٹیم نے ان مقابلوں کے پہلےدن میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے 3 طلائی، 3 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

ان مقابلوں میں پویا دادمرز، علیرضا نجاتی  اور رامین طاہری نے ترتیب میں 55، 60 اور 87 کلوگرام کے زمروں مین تین طلائی تمعے حاصل کیے اور پویا ناصر پور ، مہدی فلاح اور امین میرزا زادہ نے بھی بالترتیب 60، 97 اور 130 کلوگرام کے زمروں میں 3 چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

علی اکبر یوسفی نے بھی 125 کلوگرام میں ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔    

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .