23 اکتوبر، 2022، 11:39 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84921447
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم کی عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن

تہران، ارنا – ایرانی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے اسپین میں عالمی انڈر 23 مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہو‏ئے 4طلائی،ایک چاندی اور 134 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

عالمی انڈر 23 فری اسٹائل کشتی مقابلوں  کا 21سے 23 اکتوبر تک اسپین میں انعفاد کیا گیا جس میں ایرانی ٹیم نے  4طلائی،ایک چاندی اور 134 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی کھیلاڑیوں محمد صادق فیروزپور، امیر حسین فیروزپور ، امیرعلی آذرپیرا اور امیررضا معصومی نے ترتیب میں 74، 92، 97اور 125 کلوگرام کے زمروں میں 4 طلائی تمغے حاصل کیے اور امیر محمد یزدانی نے بھی 70 کلوگرام کے زمرے میں ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

ان مقابلوں میں جارجیا نے 141 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن، ایران نے 134 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اور امریکہ نے 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .