18 اگست، 2022، 12:43 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84857954
T T
0 Persons

لیبلز

ایران عالمی جونیئر فری اسٹائل کشتی کا چیمپئن بن گیا

تہران، ارنا - ایرانی جونیئر فری اسٹائل کشتی ٹیم نے تین طلائی، ایک چاندی اور چار کانسی اور 159 ٹیم پوائنٹس حاصل کیے اور اپنی گزشتہ سال کی کامیابی کو دہرایا۔

ورلڈ یوتھ فری اسٹائل کشتی کے مقابلے 15 سے 17 اگست تک اگست کو بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں منعقد ہوئے جس میں ایرانی جونیئر فری اسٹائل کشتی ٹیم نے تین طلائی، ایک چاندی اور چار کانسی اور 159 ٹیم پوائنٹس حاصل کیے اور اپنی گزشتہ سال کی کامیابی کو دہرایا۔

ایرانی ٹیم کے کھیلاڑیوں سبحان یاری، امیرحسین فیروزپور اور امیررضا معصومی نے ان مقابلوں میں ترتیب میں 79، 92 اور 125 کلوگرام کے زمروں میں 3 طلائی تمغے حاصل کیے۔

آرمین جبیب زادہ نے بھی 61 کلوگرام میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایران نے ان مقابلوں میں 159 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن، امریکہ نے 132 پوائنٹس کے سات دوسری پوزیشن اور بھارت نے 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے گزشتہ سال تھی روس کے شہر اوفا میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .