حسین امیرعبداللہیان اپنے قطری ہم منصب کی دعوت پر دوحہ کے ہوائی اڈے پر داخل ہوئے اور اس ملک کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ایرانی 13 ویں حکومت علاقائی ممالک پر خصوصی توجہ دینے اور ہمسائیگی کی پالیسی کے ساتھ پڑوسی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیا کی تبدیلیوں میں سنجیدہ کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
گزشتہ سال میں باہمی احترام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل میں قطر کا تعمیری کردار تہران اور دوحہ کے درمیان تعلقات کی ترقی کا باعث بن گیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے آج صبح قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کی ترقی کے تسلسل کو حکومت کی متوازن خارجہ پالیسی کے اصولوں میں ایک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پڑوسی ممالک اہم اقتصادی، تجارتی اور سیاسی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا کہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور اعلیٰ حکام کے سابقہ معاہدوں جائزے کے لیے میں آج قطر اور عمان اور قطر کا دورہ کر رہا ہوں ۔
ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ رات ایک اعلی سفارتی وفد کی سربراہی میں قطری دارالحکوت دوحہ روانہ ہو گئے۔
قطر کے بعد وزیر خارجہ عمان کے دارالحکومت مسقط جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ