پاکستانی وزیر اعظم کی نائب ایرانی صدر سے ملاقات/ایران کے ساتھ تجارت کی مضبوطی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، ارنا - پاکستان کے وزیر اعظم نے ترکی کے صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایرانی صدر کے سنیئر نائب سے ملاقات کر کے دوطرفہ تجارت میں بارٹر میکانزم کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز انقرہ میں ایرانی صدر کے سنیئر نائب محمد مخبر کے ساتھ ایک ملاقات میں دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے مشترکہ سرحدی علاقے میں  ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے سرحدی بازار کے کھلنے کو دو طرفہ تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک قدم قرار دیا۔

انہوں نے ایران کے ساتھ بارٹر میکانزم کے فروغ کو دونوں ہمسایہ ممالک کے عوام کے لیے خوشگوار اور فائدہ مند قرار دیا اور کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوغان کی حلف برداری تقریب ہفتہ کے روز انقرہ میں مقامی وقت کے مطابق 17:00 شروع ہوئی۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .