18 مئی، 2023، 3:25 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85114883
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور پاکستان کا تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، ارنا- پاکستان کے وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ وفد نے سرحدی بازار کے کھلنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملاقات میں تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں پاکستانی وزیر اعظم کے شعبہ تعلقات عامہ کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق ایران اور پاکستان کے رہنماؤں کی اعلی سطحی وفود کی سطح پر ملاقات پیشین_ مند کے سرحدی علاقے پر ہوئی۔

اس ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے علاوہ وزرائے خارجہ، توانائی، اطلاعات، وزیر تیل ، پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارتی، اقتصادی اور سرحدی شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے اور دو طرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کے درمیان یہ تیسری دو طرفہ ملاقات ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے گزشتہ سال سمرقند اور نیویارک میں اقوام متحدہ میں باضابطہ ملاقات کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کا سیستان و بلوچستان کے علاقے پیشین میں پہلا سرحدی بازار چند گھنٹے قبل صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک ایران بارڈر مارکیٹ کے قیام اور نئی ٹرانسمیشن لائن سے پاک ایران دوستی مضبوط ہو گی، باہمی تجارت میں اضافہ ہو گا اور یہ منصوبے دونوں ممالک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ اور اس بازار سے اسمگلنگ کے رجحان پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .