پاکستانی وزیر اعظم ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدی علاقے پر روانہ ہوگئے

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی وزیر اعظم سرحدی بازار اور ایران سے پاکستان تک بجلی کی ترسیلی لائن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے صوبہ بلوچستان میں واقع سرحدی علاقے "مند" میں روانہ ہو گئے۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف آج بروز جمعرات ایک سیاسی و اقتصادی وفد کی سربراہی میں سرحدی بازار اور ایران سے پاکستان تک بجلی کی ترسیلی لائن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے صوبہ بلوچستان میں واقع سرحدی علاقے "مند" میں روانہ ہو گئے۔        

پاکستانی وزیر اعظم کے آفس کے مطابق اس اقتتاحی تقریب میں بھی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی بھی شرکت کریں گے۔ جو یہ اقدام دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی بھی کچھ ہی دیر پہلے صوبہ سیستان و بلوچستان پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .