امیر عبداللہیان کا ترکی کے نئے وزیر خارجہ کو مبارکباد کا پیغام

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ایک پیغام میں اردوغان کی نئی صدارتی کے آغاز پر اپنے ترک ہم منصب کے انتخاب پر مبارکباد دی۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روز  اپنی ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے رجب طیب اردوغان کی نئی صدارت کے آغاز میں ہاکان فیدان کو ترکی کی وزارت خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور کہا کہ ہم نے کئی بار قریب سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔ وہ ایک پیشہ ور اور سمجھدار سفارت کار ہیں۔

امیر عبداللہیان کا ترکی کے نئے وزیر خارجہ کو مبارکباد کا پیغام

ارنا کے مطابق حالیہ صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوغان مسلسل تیسری بار ترکی کے صدر بن گئے۔ ہمارے ملک کے پہلے نائب صدر محمد مخبر نے اردوغان کی حلف برداری تقریب کی شرکت کے لیے کل چند گھنٹے کے لیے انقرہ کا دورہ کیاتھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .