ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ اسٹریٹجک کارروائی کے قانون نے ملک کو ایٹمی مسئلے میں گم ہونے سے بچایا، اس قانون نے واضح طور پر بیان کیا کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے، ہم آج بھی دنیا میں اس کے آثار دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے فرمایا کہ خرمشہر کو آزاد کرانے کا عظیم الشان کام ایک شاندار اور بے مثال کام اور ایک معجزہ تھا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ میرا یقین ہے کہ یہ کونسل ایک انقلابی کونسل ہے۔
رہبر معظم نے فرمایا کہ خرمشہر کی آزادی کے بعد کچھ شخصیات اور ثالث آئے اور جناب سکوٹورل جو افریقہ کی ایک اہم شخصیت تھے، نے مجھے بتایا کہ خرمشہر کی آزادی کی وجہ سے تمہاری آج کی صورتحال کل سے مختلف ہے۔
قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ خرمشہر کی فتح کی عظمت توجہ مبذول کراتی ہے اور بیت المقدس آپریشن، جس کی وجہ سے خرمشہر کو آزاد کرایا گیا، اسی شہر کی آزادی سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے فرمایا کہ میری رائے میں، یہ آپریشن، وہ قربانیاں، اقدامات اور جنگی منصوبوں کا ملٹری یونیورسٹیوں میں مطالعہ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی عوام کو جو تحفظ حاصل ہے اور ووٹ ڈالنے کی آزادی ان کی شہادتوں اور قربانیوں کا ثمر ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ اجلاس 1980 میں ایرانی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے آغاز کی سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اسٹریٹجک کارروائی کے قانون نے ملک کو ایٹمی مسئلے میں گم ہونے سے بچایا: آیت اللہ خامنہ ای
24 مئی، 2023، 1:29 PM
News ID:
85120908
تہران، ارنا – قائد اسلامی انقلاب نے ایرانی گیارہویں پارلیمنٹ میں بعض قوانین کی منظوری کو اسٹریٹجک قوانین اور قابل تعریف قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ اسٹریٹجک کارروائی کے قانون نے ملک کو ایٹمی مسئلے میں گم ہونے سے بچایا۔
متعلقہ خبریں
-
وقار کا مطلب ’خوشامدانہ سفارت کاری‘ سے انکار کرنا ہے: آیت اللہ خامنہ ای
تہران، ارنا - رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ خارجہ پالیسی میں عزت و وقار "خوشامدانہ…
-
حج کا مقصد امت اسلامیہ کو کفر، ظلم اور استکبار کے خلاف متحد کرنا ہے: ایرانی سپریم لیڈر
تہران، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ حج کا مقصد مسلمانوں کے دلوں کو آپس میں قریب کرنا…
آپ کا تبصرہ