ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت تاریخ میں ریکارڈ کی جائے گی: پاکستانی صدر

تہران، ارنا – پاکستانی صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام پاکستانی گروہوں کو امن اور مفاہمت قائم کرنے کے لئے اپنے خیالات پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور اس کی واضح مثال اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی ہے جس نے دونوں ممالک کو مثالی ہدف تک پہنچایا۔

یہ بات عارف علوی نے منگل کے روز اپنے ایک پیغام میں کہی۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے حالیہ واقعات بالخصوص فریقین کے درمیان پالیسی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے ملک میں جاری سیاسی بے یقینی کے خاتمے کے لیے مفاہمت میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے اور کہا کہ باہمی افہام و تفہیم اور رواداری کے بغیر بحران پر قابو پانا ممکن نہیں۔
علوی نے کہا کہ ایرانی اور سعودی حکام کی عقلمندی نے کئی دہائیوں سے جاری دشمنی کو ختم کرنے کی مدد کی تو ہمیں پاکستان میں یہ طریقہ کیوں نہیں استعمال کرنا چاہیے، اس لیے ہمیں پرسکون رہنا چاہیے اور رواداری کے ساتھ معاملات سے نمٹنا چاہیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .