28 اپریل، 2023، 5:31 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85095314
T T
0 Persons

لیبلز

تہران اور ریاض خطے میں ہمارے اہم شراکت دار ہیں: پاکستان

اسلام آباد، ارنا - پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ تہران اور ریاض خطے میں اسلام آباد کے اہم شراکت دار ہیں۔

یہ بات ممتاز زہرا نے اپنی ہفتہ وار کنفرانس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے اور اسے خطے کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ تہران اور ریاض خطے میں ہمارے اہم شراکت دار ہے اور ہم ان دو برادر ممالک کی دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور انہیں مزید اقدامات اٹھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران سے گیس کی ترسیل کے منصوبے کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ یہ اسلام آباد کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے اور ہم متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یوکرین کی جنگ کے کسی فریق کے لیے ہتھیار فراہم نہیں کرتا ہے۔

انہون نے بعض رپورٹوں میں یوکرین کو اسلحہ اور گولہ بارود بھیجنے کے لیے پاکستان پر الزام کے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کا موقف واضح اور فیصلہ کن ہے اور ہم یوکرین کی جنگ کے حوالے سے غیر جانبدارانہ نقطہ نظر کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے یوکرائن کی جنگ میں کسی فریق کو ہتھیار نہیں بھیجا ہے اور ماضی میں پاکستان کے یوکرین کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .